• news

ثوبیہ شاہد کی ملاقات، پی ٹی آئی والے تہذیب سے ناواقف، ہم خواتین کے احترام کیخلاف رویہ پر نمٹنا جانتے ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) شہبازشریف سے خیبرپی کے  اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے ملاقات کی شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپی کے  اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے سپیکر خیبرپی کے  اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں شہبازشریف نے ایم پی اے ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ثوبیہ خان کو ڈرانے دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچراور روایات کی توہین کی پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں  سیاسی مخالف خواتین کی عزت واحترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں خواتین کو با اختیار بنائیں گے  ان  کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتے ہیں ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے پارٹی صدر کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف  نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف لینے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقی کے عمل اور خوشحالی کیلئے بہتر انداز میں کام کریں گے اور جمہوریت کے استحکام، تسلسل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک کردار ادا کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن