کرک میں آپریشن‘ فائرنگ کا تبادلہ:تین دہشت گرد ہلاک ‘ 4زخمی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرک میں آپریشن کیا، فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا جبکہ چار دہشت گرد زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، گولہ بارود اور ہتھیار برآمد ہوئے ، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف سنگین دہشت گردی میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔