• news

شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے، مریم اورنگزیب کا عمر ایوب کے اعتراض پر ردعمل 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم کاغذات نامزدگی کے خلاف عمر ایوب کے اعتراض پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی آگیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمر ایوب کے بیان کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پہ پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے، خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا۔ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔ 9 مئی کرنے والوں کا 28 مئی والوں سے مقابلہ ہے، روئیں نہ مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ سڑکوں کی بدتمیزی پارلیمان میں آ گئی ہے۔ اس بد تہذیبی، بدتمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے۔ انشاء اللہ۔

ای پیپر-دی نیشن