• news

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمشن بنانے کو تیار ہیں: رانا ثناء 

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے خود مختار کمشن بنانے پر رضامندی کا اظہار  کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات  کیلئے کمشن بنانے کو تیار ہیں، ہم نے 2013ء میں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمشن بنایا جن سے ان کے دھاندلی کے دعووں کو جھوٹا ثابت کیا۔ 2018ء میں پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمشن کی تجویز دی تھی انہیں کی تجویز کے مطابق اب پارلیمانی کمشن بنایا جائے جو دھاندلی کے تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے، ہمیں عدالتی کمشن بنانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں، الزامات کی تحقیقات ہو گی تاکہ سب سامنے آ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن