• news

گریٹر برمنگھم چیمبرزکے صدر کا  سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ

سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) یوکے پاکستان اندرونی تجارتی مشن نے مقامی کاروباری برادری کیساتھ مشغولیت کیلئے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ وفود کی آمد پر ایس سی سی آئی کے نائب صدر عامر مجید شیخ اور ڈبلیو سی سی آئی ایس کی صدر ڈاکٹر مریم نعمان نے پرتپاک استقبال کیا۔ نائب صدر عامر مجید شیخ نے اپنے خطاب میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔گریٹر برمنگھم چیمبرز آف کامرس کے صدر احمد جمال ناصر اعوان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے خاطر خواہ امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے فارورڈ سپورٹس کی جانب سے استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی اور معیشت میں افرادی قوت میں خواتین کی نمایاں شراکت کو دیکھ کر اپنے تاثرات کو نوٹ کیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے فیبین ہارٹ ویل نے بین الاقوامی تجارتی مرکز اور غیر ملکیوں کے ساتھ ہم آہنگی میں وی ایگزیبٹ کے انعقاد کیلئے برطانوی ہائی کمیشن اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن