سرفراز بگٹی 2021ء میںدوسری بار سینیٹربنے، والد کا تعلق بھی پی پی سے تھا
اسلام آباد (عزیز علوی)سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا وہ 2021ء میں دوسری بار بلوچستان سے سینٹ کے رکن منتخب ہوئے قبل ازیں بلوچستان میں صوبائی وزیرِ داخلہ کی ذمہ داریاں انجام دیں، نگران وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے سرفرازاحمد بگٹی نے وزارتِ داخلہ میں شہداء گیلری بنائی ۔عام انتخابات کے شیڈول سے قبل اچانک سرفراز احمد بگٹی نے نگران وفاقی وزیر داخلہ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا اور کوئٹہ واپس چلے گئے، بلاول بھٹوزرداری کے بلوچستان کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی اور 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں قومی اور صو بائی اسمبلیوں کے امیدوار کی حیثیت سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، بلاول بھٹو زرداری نے انہیں وزیراعلی بلوچستان کے لئے پارٹی امیدوار نامزد کر دیا اور بلوچستان اسمبلی سے ان کے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے اور گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب تک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں موجود رہے۔ انکے والد میر غلام قادر کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔