• news

جعلی مینڈیٹ والی حکومت تسلیم نہیں، اسد قیصر: گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے سینئر رہنما اسد قیصر نے انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے۔. سندھ بلوچستان خیبر پی کے اور پنجاب کی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ تمام جماعتوں کو اکٹھا کریں گے اور عوامی عدالت میں جائیں گے۔ محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کا مقصد پورے پاکستان کو اکٹھا کرنا ہے، جب تک ادارے آئینی پیرا میٹرز پر نہیں چلیں گے ملک نہیں چل سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن