راولپنڈی: کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے میاں، بیوی، کمسن بیٹی جاں بحق
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں میاں بیوی اور کمسن بچی کی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے جاں بحق ہوئے۔ لواحقین نے نعشیں ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔