• news

قونصل جنرل کی چھانگا مانگا آمد ’’پاکستان امریکہ دوستی جنگل‘‘ کا افتتاح

قصور (نوائے وقت رپورٹ) امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی دعوت پر چھانگا مانگا پہنچ گئیں۔ امریکی قونصلیٹ نے پلانٹیشن تقریب میں شرکت کی۔ سکول کے بچوں نے پاکستانی اور امریکی جھنڈے لہرا کر استقبال کیا۔ امریکی قونصلیٹ نے بچوں کے ساتھ پودے لگا کر شجر کاری پلانٹیشن کا آغاز کیا۔ کرسٹن کے ہاکنز نے کہا کہ یو ایس اے کاروباری، تعلیم اور غیر منافع بخش شعبے میں پاکستان کی رہنمائی کرتا رہے گا، امریکا، پاکستان کے ساتھ مل کر "گرین الائنس" فریم ورک کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہا ہے۔ امریکی قونصلیٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں، زراعت، پانی کے وسائل کے مؤثر انتظام اور صاف توانائی کو بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرے گا۔ امریکا پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ کرسٹن کے ہاکنز نے چھانگا مانگا میں بچوں کے ساتھ پودا لگا کر امریکا پاکستان دوستی جنگل کا افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے چھانگا مانگا میں سیکڑوں کنال پر خصوصی جنگل لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا کو ایک بڑا ٹورسٹ پوائنٹ بنانے میں امریکہ اپنا کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن