سعودی عرب کا ماہِ رمضان میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان
ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے ماہِ رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امورنے مساجد کے اندرافطارپرپابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔