• news

امریکی ریاست الباما، میزوری میں بھارت کے کلاسیکل ڈانسر اور موسیقار کا قتل

سینٹ لوئس (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی) امریکا میں بھارت کے کلاسیکل ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلاسیکل ڈانسر امرناتھ گھوش کا تعلق کولکتہ سے تھا اور وہ امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔ رپورٹس کے مطابق امرناتھ گھوش شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ امرناتھ گھوش کے والد بچپن میں چل بسے تھے جبکہ والدہ کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔ امرناتھ گھوش کے دوستوں اور رشتے داروں نے بھارتی حکومت سے قتل کی تحقیقات اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔  بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ کو امریکی ریاست الاباما میں ایک گرودوارے کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔راج سنگھ عرف گولڈی ایک موسیقار تھا اور اتر پردیش کے ضلع بجنور کے گاؤں ٹانڈہ ساہو والا کا رہائشی تھا۔ وہ موسیقاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھا۔واقعے کے دن وہ کیرتن ( بھکت گانا) کرنے کے لیے الاباما کے علاقے سیلما میں گرودوارے گئے تھے۔اپنے میوزیکل گروپ کے ساتھ کیرتن پرفارم کرنے کے بعد گولڈی گوردوارے کے باہر کھڑا تھاکہ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے گولیاں مار دیں۔ گولڈی اپنے والدین کا سب سے بڑا بیٹا تھا ۔پانچ سال قبل والد کے انتقال کے بعد وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ انہوں نے اپنے پیچھے ماں، دو بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی چھوڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن