• news

مثبت معاشی اعشارئیے کامیاب پالیسیوں کا رد عمل ہیں:علی حیدر گیلانی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ  مثبت معاشی اعشارئیے اتحادی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا رد عمل ہیں،حکومت سازی مکمل ہوتے ہی ملک سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں اضافہ معاشی استحکام کی طرف پیش قدمی ہے۔صدر آصف زرداری کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی مرکز اور پنجاب میں مذید ہم آہنگی پیدا کریگی۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن