ملکی تعمیر و ترقی کے لیے انتشار وفتنہ انگیزی ترک کرنا ہوگی : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے انتشار وفتنہ انگیزی ترک کرنا ہوگی ۔ دنیا بھرمیں عوام جماعتوں کو کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیتے ہیں اور یہی ان کی ترقی کا راز ہے۔ جمہوریت کے نام پر آمریت اور انتقامی سیاست کو فروغ دینے والے ملک کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں اور وہ تشدد اور تصادم کی پالیسیوں پر ابھی تک اسی طرح عمل پیرا ہیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ،اب یہ روش ترک ہونی چاہیے۔ زمانہ بدل رہا ہے اس کے ساتھ چلنے میں ہی بہتری ہے۔