• news

 استحکام پاکستان پارٹی ملک کو خوشحال بنانے کیلئے پر عزم ہے: اقبال گوپے راء 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدرچوہدری محمد اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ سیاست اور ریاست کو یکجا کر کے ہی ملکی عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو مضبوط ،مستحکم ،خوشحال اور ناقابلِ شکست بنانے کیلئے پر عزم ہے اور اس کاز کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی  استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام بخشنے کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی جس کیلئے وہ میدان عمل میں اتر چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن