بجلی گیس ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے عمل کو ختم کیا جائے : اکرام حسین
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بجلی فری، مہنگائی کنٹرول، عوامی خوشحالی کے نعرے لگانے والوں کو پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی شعبدہ بازی نظر نہیں آئی گذشتہ پندرہ دنوں کے اندر جس طرح عوام کے احساسات اور معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے قوم کیلئے یہ کیاسبق ہے ؟بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے عمل کو ختم کیا جائے کیونکہ آج مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں تنگ عوام خودکشیوںپر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں۔