تعزیتی اجلاس
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)کھاریاں والا سب ڈویژن لیسکو شیخوپورہ کے میٹر ریڈر محمد رحیل کی والدہ کے انتقال پر ڈسٹرکٹ پریس کلب شیخوپورہ کا تعزیتی اجلاس ہوا ۔اس موقع پر محمد عظیم نوشاہی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ "ماں" کا لفظ ہی انسان کیلئے تسکین کا باعث ہوتا ہے،"ماں" نہ ہی کبھی احسان جتاتی ہے اور نہ ہی اپنی محبتوں کا صلہ مانگتی ہے۔