• news

شیخوپورہ : ضلعی انتظامیہ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے متحرک

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ شہریوں کو سموگ و فضائی آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔ تفریحی و تاریخی سیر گاہ ہرن مینار میں سپرنگ سیزن کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان جلیس نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کے افتتاح کیا۔ شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پرڈپٹی کمشنر آفس اور محکمہ جنگلات کے افسروں، سکولز و کالجز کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موحود تھے۔ سکولز و کالجز کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی ہرن مینار میں مختلف پھلدار پودے لگائے اور  ملکی سلامتی و ترقی اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان جلیس نے گفتگو کرتے کہا کہ شجرکاری مہم میں ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے 50 ہزار پھل اور سایہ دار پودے لگائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن