• news

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن و استحکام کیلئے جدوجہدکی: منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈوثیرنل نائب صدر و پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 141 چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا حکومت سازی کیلئے متفق ہونا ملک کی معاشی واقتصادی ترقی اور فلاح انسانیت کیلئے بہت بڑا بریک تھرو ہو گا، پاکستان میں رائے عامہ کا ہمیشہ پیپلز پارٹی نے احترام کیا، پیپلز پارٹی نے آئین،جمہوریت اورامن و استحکام کیلئے جدوجہدکی، دہشتگردی، انتہا پسندی، لا قانونیت، فرقہ واریت، صوبائی تعصب اور لسانی گروہ بندی کے خلاف قوم کو متحد کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع کی پیش بندی میں ایٹمی پروگرام اورکامیاب ترین خارجہ پالیسی دی، بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کیلئے عظیم جدوجہد کی اور اب بھی پیپلز پارٹی ملکی استحکام و ترقی کی خاطر برسر پیکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن