گوجرانوالہ:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ’’ستھرا پنجاب‘‘مہم انقلابی اقدام
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ’’ستھرا پنجاب‘‘مہم ایک انقلابی اقدام ہے جس کے تحت صوبے بھر کی طرح گوجرانوالہ/وزیر آباد شہر وضلع کو صاف ستھرا بنایا جائے گا، مہم کے دوران شہری ودیہاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی ، کوڑا دانوں کی تنصیب ، وال چاکنگ کا خاتمہ، سیوریج نالوںنالیوں کی صفائی ، کھلے وخستہ مین ہولز کی مرمت اور تنصیب، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے علاہ روڈز اور گلیوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے محکموں کے سربراہان اور نمائندہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"ستھرا پنجاب" پروگرام کا آغاز 01 مارچ سے ہوچکا ہے جو 31مارچ تک جاری رہے گا اس دوران صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری اور مضافاتی علاقوں میں خصوصی صفائی کی جائے گی اور نئے کوڑا دان جہاں ضرورت ہو گی رکھے جائیں گے۔ مانومنٹس کی صفائی ستھرائی کی جائے گی۔