نوشہرہ ورکاں: میونسپل کمیٹی کا وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اے سی محمد نوید حیدر کی نگرانی میں ایم او آر انتصار سلطان اور انکروچمنٹ انسپکٹر عمران نذیر نے پوسٹر بینرز اتارنے وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور دکاندار کو وارننگ دی کہ وہ اپنا سامان دکانوں کی حدوں میں رکھیں کل سوموار سے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ اس لئے دوکاندار اور ٹھیلے والے تجاوزات فوری طور پر ازخود ختم کر دیں ورنہ آپریشن کے دوران نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے ۔جرمانے اور فوجداری مقدمات الگ سے بھگتنا پڑیں گے۔