• news

مہنگائی ، بلوں میں ظالمانہ اضافہ عوام پر حکومتی آفت ہے :مولانا اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدرسرفراز تارڑ اور صاحبزادہ نعمان نے بے لگام کمر توڑ مہنگائی اور بجلی و گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ عوام پر حکومتی آفت قرار دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام ناقابل بیان دکھ،درد اور غم کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔عوام مایوس ہیں مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے قرضوں پر ملک چلانے والے حکمرانوں کی مراعات برقرار اور غریبوں کو روٹی میسر نہیں۔حکمران اپنے وعدوں کے مطابق بجلی و گیس،پڑول اور اشیا خوردونوش کو سستا کرکے عوام کو ریلیف مہیا کریں۔ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے دعوں سے کام نہیں چلے گا عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ غریب آدمی بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔نو منتخب ارکان اسمبلی اپنی تنخواہوں مراعات سے دستبرداری کا اعلان کریں کروڑوں خرچ کرکے اسمبلی میں پہنچنے والوں کو مراعات کی کیا ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن