کوئٹہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی‘ محمود اچکزئی کے گھر ریڈ کی خبر درست نہیں: جان اچکزئی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ بزرگ سیاستدان محمود خان اچکزئی کے گھر پر ریڈ ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کے گھر کے سامنے پلاٹ لینڈ لارڈ کی شکایت پر چھڑایا۔ زمین کی رکھوالی کرنے والے شخص نے مزاحمت کی، اسے گرفتار کر لیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کے گھر کی چادر اور چار دیواری کی پامالی نہیں ہوئی۔