وزیراعظم کا انتخاب، قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔ اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر اراکین نے شیر شیر کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔۔اجلاس کے آغاز پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جام کمال سے حلف لیا، بعدازاں انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب کا طریقہ کار پڑھ کر سنایا، اس دوران قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی اور شور شرابہ کیا۔