قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا بھرپور استقبال
اسلا م آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نوازشریف مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد شہباز شریف کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئے تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔خواجہ محمد آصف،محمد حنیف عباسی اور مسلم لیگ (ن)کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایوان میں داخل ہونے پر مسلم لیگ (ن)کے ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں متعدد ارکان نے فرداً فرداً نوازشریف اور شہباز شریف کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔