• news

 نئی حکومتوں کو سب سے بڑا چیلنج غربت بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہے:مولانا عبدالستار 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )  مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء  پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے ٹاؤن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئی حکومتوں کو سب سے بڑا چیلنج غربت بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہے،آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کی بجائے حکمران اللہ کے دین کی طرف لوٹ آئیں ،تمام مسائل حل ہو جائیں گے،سب مانتے ہیں انسان کی تخلیق خدا نے کی ہے تو پھر خدا کا نظام ہی انسان کی فلاح کا ضامن ہے، وہ وقت کب آئے گا جب حکمرانوں کے دل اللہ کے نظام کی طرف جھکیں گے پاکستان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن