9 مئی والوںکو نشان عبرت بنایا ہوتا تو آج حالات ناساز نہ ہوتے:ہشام الہٰی ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیرنے کہا ہے کہ انتقال اقتدار اورحکومت سازی کے بعد عوامی مسائل کا حل حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ 9 مئی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا ہوتا تو آج حالات اس قدر ناساز نہ ہوتے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہیں یہ اقدام ملک دشمنی غداری کے ضمرے میں آتا ہے ،وہ گزشتہ روز ضلع خانیوال ،گوجرانوالہ، لاہور،اور لودھراں سے آئے جمعیت کے عہدیداروں اور عمائدین سے گفتگو کررہے تھے۔