• news

 معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے :ملک عبدالجبار

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ونڈالہ دیال شاہ مسلم لیگ (ن )کے صدر ملک عبدالجبار مقبول نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کی  معیشت کی راہیں کھلیں گی، پاکستان میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی اور بیرونی سہاروں سے نجات مل سکے  مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے قائد میاں نواز شریف کا دور ترقی و خوشحالی والا دور تھا  نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے ۔ملک و قوم کی بہتری کے لیے مل جل کر ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن