نئی حکومتیں انتقام کے بجائے معاشی ترقی پر توجہ دیں:مولانا عبدالغفار روپڑی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نئی حکومتیں انتقام کی بجائے معاشی ترقی پر توجہ دیں، ملکی سلامتی استحکام اور ترقی سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے،سیاسی انتشار نے ملکی معیشت کو تباہ اور غربت میں اضافہ کیا ہے،غربت میں اضافے کی وجہ سے جرائم بڑھتے جا رہے ہیں، یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ سے فارغ ہونے والے علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا حافظ امجد اقبال گھمن میجر عبد المجید قاری محمد فیاض مولانا عبدالظاہر اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر صیہونی مظالم ناقابل برداشت ہیں، عالم اسلام کو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظالم کا ہاتھ توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے ،امریکہ ،برطانیہ اور یورپ ایک طرف ظالم اسرائیل کو اسلحہ دے رہے ہیں دوسری طرف امن کی بات کررہے ہیں۔یہ کھلی منافقت ہے۔