صاف ستھرا پنجاب مہم مریم نواز کاانقلابی اقدام ہے :پیر محمد اشرف رسول
فیروز والہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاف ستھرا پنجاب مہم ایک انقلابی اقدام ہے، جس کے تحت صوبے بھر کی طرح تحصیل فیروز والا اور شیخوپورہ صاف ستھرا بنایا جائے گا ۔ مہم کے دوران شہری و دیہاتی علاقوں کی صفائی ستھرالی کوڑا اور وال چاکنگ کا خاتمہ سیوریج نالوں اور نالیوں کی صفائی خستہ مین ہولزکی مرمت ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور گلیوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔