بے لگام مہنگائی کیخلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اسلامی لاہور کے ز یر اہتمام امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی کال پر گیس، بجلی او رپٹرول کی قیمت میں اضافے اور کمرتوڑ مہنگائی و بے رزگاری کے خلاف داروغہ والا جی ٹی روڈ، ملتان روڈ منصورہ، وحدت روڈ، شاد باغ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ گیس کی قیمتوں میں 1100 سو فیصد کے ظالمانہ اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، داروغہ والا جی ٹی روڈ پر احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمود خان،عرفان قریشی، زبیر صدیقی، میاں خبیب نذیر، ڈاکٹر احمد رضا، ڈاکٹر جمیل احمد، میجر افتخار اعوان نے کی۔ الیکشن سے قبل عوام کو مفت بجلی، گیس اور ریلیف کی باتیں کرنے والے حکمران عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔