عثمان اشرف کی قیادت میں وفد کی کلیکٹر کسٹمززہرا حیدر سے ملاقات
لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی قیادت میں وفد کی کلیکٹر کسٹمز (اپریزمنٹ ویسٹ )زہرا حیدر سے ملاقات، برآمد کنندگان کو درپیش مختلف مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔وفد نے کہا کہ رجسٹرڈ مینو فیکچررز کی طرز پر کمرشل امپورٹرز کو بھی کسٹمز ڈیوٹیز میں ریلیف ملنا چاہیے۔ وفد میںسینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، میجر (ر)اختر نذیر اور شاہد حسن شیخ شامل تھے۔ وفد نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کاٹیج انڈسٹری ہے ، ایک قالین کی تیاری میں مختلف مراحل آتے ہیں اور یہ سست روی سے چلنے والا کئی مہینوں پر مشتمل پروسیجر ہے۔