• news

 عورت پر ظلم ‘امتیازی سلوک ، تشدد‘ حقوق صلب کرنے کی اجازت اب نہیں:سیدہ شہر بانوکا پیغام 

لاہور(نامہ نگار)اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے خواتین کے تحفظ کیلئے حالیہ اقدامات اور پولیس فورس کے عزم بارے خصوصی پیغام میں کہا کہ عورت پر ظلم اب نہیں ، خواتین پر کسی بھی نوعیت کے جرم ، امتیازی سلوک ، تشدد یا حقوق کو صلب کرنے کی اجازت اب نہیں۔ طالبات، ورکنگ ویمن ، گھریلو خواتین ، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سب خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔ صنفی جرائم میں ملوث سفاک ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے ۔ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن