پولیس خدمت کاؤنٹرز ‘فروری میں 1572 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس
لاہور(نامہ نگار)ماہ فروری کے دوران مجموعی طور پر1572 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ پولیس خدمت کاؤنٹر جنرل ہسپتال سے309،جناح ہسپتال 221،سروسز ہسپتال 182،میؤ ہسپتال88،گنگا رام ہسپتال54،میاں منشی ہسپتال 168،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال 156،نوازشریف ہسپتال 50، دیہی ہیلتھ سنٹرزبرکی73،اعوان ڈھائے والا89،مانگا منڈی 47، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈ66 جبکہ دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے69میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔گذشتہ ماہ 436پولیس اہلکاروں اوراْن کی فیملیز کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اورعلاج معالجہ میں رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جہاں پولیس خدمت مراکز،تحفظ ومیثاق سنٹرزشہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں وہیں ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں مضروب افراد کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہیں۔