حارث رؤف کے سنٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کے سنٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بائولر حارث رؤف نے چند روز قبل اپنی معطلی کے خلاف پی سی بی کو اپیل کی تھی اور دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے تفصیلی آگاہ کیا تھا۔پی سی بی قانونی طور پر حارث رؤف کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث رؤف کا سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔پی سی بی نے حارث رؤف کا سنٹرل کنٹریکٹ دورہ آسٹریلیا سے انکار کے بعد معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی نے حارث رؤف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کیلئے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔