• news

آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ نیوزی لینڈ کو 172رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، نیتھن لائن نے میچ میں مجموعی طور پر 10وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ ہیملٹن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 369رنز کے ہدف کے تعاقب میں 196 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، ریچن رویندرا 59 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے ،ڈیرل مچل 38، ٹام بلنڈل صفر ، گلین فلپس ایک ، سکاٹ کگلین 26 ، میٹ ہینری 14 اور کپتان ٹم سائوتھی 7رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ نیتھن لائن نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، پہلی اننگز میں انہوں نے 4وکٹیں حاصل کی تھیں ، آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 174رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 فروری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن