• news

شہباز شریف کا دوسری بار منتخب ہونا عوامی اعتماد کا مظہر: چیئرمین سینٹ‘ سپیکر‘ مبارکباد

 اسلام آباد+ لاہور (خبرنگار + نیوز رپورٹر) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے میاں محمد شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کا دوسری مرتبہ بطور وزیر اعظم انتخاب ان کی قیادت پر پاکستانی عوام اور اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کہ شہباز شریف ایک زیرک، کہنہ مشق، صاحب بصیرت اور مدبر سیاسی رہنما ہیں۔ میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونا عوام اور پارٹی کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر  عبدالعلیم خان‘ مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر‘ جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر‘ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان‘ شائستہ پرویز ملک‘ علی پرویز ملک‘ فیصل کھوکھر‘ نگہت شیخ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے بھی مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن