• news

پنجاب بھر میں نمونیا پھر بے قابو، مزید 5 بچے جاں بحق، 464 نئے مریض

لاہور (این این آئی) پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید5بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24  گھنٹے کے دوران نمونیا کے 464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں ایک روز کے دوران 98  نئے کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا کے 36 ہزار 54  کیسز جبکہ 456  اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ لاہور میں 24گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 73 ہلاکتیں جبکہ 8 ہزار 85  کیسز رپورٹ ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن