• news

9 مئی حملے کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: عطا تارڑ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اﷲ تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ 9 مئی کو حملے کرنے والوں کو قانون اور عدالتوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی؟ کیا دھاندلی سندھ اور پنجاب میں ہوئی ہے؟ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو الیکشن ٹریبونل جائیں اور ثبوت دیں۔ جمہوری عمل میں حصہ لینے والوں کی تقریر دکھانی چاہئے تھی۔ کیا وجہ تھی جو عمر ایوب کی تقریر نہیں دکھائی گئی، اس کی تحقیق ہونی چاہئے۔ اپوزیشن کی تمام تقاریر کو لائیو دکھایا جانا چاہئے۔ شہباز شریف نے آج ملک کو بچانے اور سنوارنے کی بات کی ہمیں ملکر اس ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔ ہمارے اتحادی ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہیں۔ معاشی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کریں گے۔ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں‘ ٹربیونل میں جمع کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمشن کا وقت تو گزر گیا جب آپ کو فارم 45 پیش کرنے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن