• news

ننکانہ میں لیڈی ورکرز کوہراساں کرنے کا الزام‘ اہلکار‘ سینٹری ورکرگرفتار

 ننکانہ ‘فیصل آباد ( نیٹ نیوز‘ نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ ستیانہ نے پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر اور نائب قاصد کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ صائمہ اختر نے پولیس تھانہ ستیانہ کو بتایا کہ پولیو مہم کے دوران نائب قاصد شہزاد انجم کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی اور جب چک نمبر 35 گ ب میں اسلم ولد اکبر کے گھر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے گئے تو الزام علیہ نے گالی گلوچ، سنگین نتائج کی دھکمیاں دیں۔ ننکانہ صاحب میں لیڈی پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار اور سینیٹری ورکر کو گرفتار کر لیا گیا۔ سید والا میں لیڈی پولیو ورکر کی درخواست پر پولیس کانسٹیبل اور سینٹری ورکرکوگرفتارکیا گیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ڈی پی او صاعد عزیز نے ہراسانی میں ملوث کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔ ملزموں کے خلاف ہراسانی، حملہ آور ہونے اور پولیس آرڈر 2002ء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن