• news

کئی وارداتیں‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی مال لیکر فرار

لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے اسلام پورہ میں سلطان کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ ‘ زیوارات،موبائل فون دیگر سامان ،جوہر ٹاؤن میں ماجدکی فیملی سے 3لاکھ‘ زیوارات‘ موبائل فون،رائیونڈ سٹی میں ریاض سے 31 ہزار ‘غازی آباد میں عادل سے 20ہزار‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت مجید سے 15 ہزار‘ موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں فرہاد سے 40 ہزار‘موبائل فون‘لیاقت آباد میں حسیب سے 50ہزار ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں ضمیر احمد سے 56 ہزار‘ موبائل فون ، ریس کورس میں شکیل سے 10ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرارہوگئے ۔چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس، لاری اڈا، مانگا منڈی سے 4گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا، ساندہ،نشتر کالونی، ریس کورس،سندر،کاہنہ،غالب مارکیٹ اور اچھرہ کے علاقوں سے 8 موٹر سائیکل چوری کرلئے۔

ای پیپر-دی نیشن