کراچی : دوستی سے انکار پر ٹیچر نے مبینہ طور پر طالبہ پر تیزاب پھینک دیا
کراچی(این این آئی)شہرقائد میں دوستی سے انکار پر ٹیچر نے مبینہ طور پر طالبہ پر تیزاب پھینک دیا،جس سے طالبہ اور اس کے دوماموں زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دوستی سے انکار پر ٹیچر نے مبینہ طور پر طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کا واقعہ نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ واقعے میں طالبہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق 21سالہ لڑکی کورس مکمل ہونے پر نجی اکیڈمی میں سرٹیفکیٹ لینے آئی تھی۔ ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینکا جس سے لڑکی اور اس کے دوماموں زخمی ہوگئے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ٹیچر افتخارکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔لڑکی کے عزیزوں کا دعویٰ کیاکہ ان کی بھانجی آئی ٹی کورس کا سرٹیفکیٹ لینے گئی تھی جہاں کوچنگ سینٹر میں افتخار اور ارشد نے لڑکی سے بدتمیزی کی۔واقعے کا مقدمہ لڑکی کے زخمی ماموں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق سینٹر میں ٹیچر افتخار نے طالبہ سے بدتمیزی کی، جس کی شکایت کرنے کوچنگ سینٹرپہنچے جہاں ملزم افتخارنے مشیعل ہوکر تیزاب نکال کرپھینک دیا۔