• news

 گھریلوجھگڑے پر شوہر نے بیوی کو زخمی کرنے کے بعد خود کشی کر لی

 فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن فیروز والا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گولی مار کر اپنی بیوی کو شدید زحمی کر دیا بعد میں شوہر نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ رچنا ٹاؤن کے رہنے والے محنت کش تنویر احمد کا اپنی بیوی سنبل بی بی سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پرآج ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگی جس پر نوجوان تنویر احمد نے پسٹل سے  فائرنگ کر کے اپنی بیوی سنبل کو شدید زحمی کر دیا بعد میں ملزم نے بعد میں اسی پسٹل  سے اپنے اپ کو گولی مار کراپنی جان لے لی۔

ای پیپر-دی نیشن