یوکرائن‘ روس جنگ ختم کرانے کیلئے ترکیہ نے پھر ثالثی کی پیشکش کر دی
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ نے یوکرائنی صدر کے دس نکاتی امن فارمولے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے روس یوکرائن میں امن مذاکرات کیلئے پھر ثالثی کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرائن کو قریب لانے اور پرامن مذاکرات کی کوششیں ناکافی ہیں۔ جنگ ختم کرانے کیلئے ثالثی کرنا چاہتے ہیں۔