• news

بحیرہ احمر، حوثیوں کے حملے کے  بعد کارگو جہاز ڈوب گیا 

صنعاء(این این آئی)حوثیوں کے بحیرہ احمر میں کئی ہفتوں سے جاری حملوں کے نتیجے میں اطلاع آئی ہے کہ روبیمار نامی کارگو جہاز مکمل طور پر ڈوب کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس جہاز کو ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے کئی روز پہلے نشانہ بنایا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تاہم اس کے ڈوبنے کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی ہے۔ روبیمار نامی یہ کارگو جہاز حوثیوں کے حملوں میں اب تک کا پہلا جہاز سہے جو مکمل طور پر ڈوب کر تباہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن