• news

  امریکہ ،پل سے لٹکتے ٹرک سے خاتون ڈرائیور کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو  وائرل 

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں 'جارج راجرز کلارک میموریل بریج' سے لٹکتے ٹرک سے خاتون ڈرائیور کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست  کینٹکی کے شہر لوئس ول میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک  دریائے اوہائیو پر قائم 'جارج راجرز کلارک میموریل بریج' پر حادثے کا شکار ہوا اور وہ بریج کا حفاظتی جنگلہ توڑتے ہوئے ہوا میں آدھا لٹک گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک کی ڈرائیور ایک خاتون تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن