• news

فیصل آباد میں طالبات پر تشدد کرنے والی 2 ٹیچرز کے خلاف مقدمہ 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بلوچنی پولیس نے معصوم طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سکول کی دو ٹیچرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 59 رب کے رہائشی بشارت علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دو بیٹیاں اور گائوں کی دیگر بچیاں ایلمنٹری سکول میں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ خواتین ٹیچرز اقصیٰ اور فرحین نے بلاوجہ طالبات کو بُری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، بچیوں نے گھر بتایا اُلٹا ان کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن