میانوالی جیل میں 2 قیدیوں کا حملہ سزائے موت کا مجرم زخمی
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سنٹرل جیل میانوالی میں سرگودہا کے سزائے موت کے منتظر قیدی کو دیگر دو قیدیوں نے قاتلانہ حملہ میں چہرے پر بلیڈ مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق میانوالی سنٹرل جیل میں مقدمہ قتل میں سزائے موت کے منتظر سرگودھا کے قیدی محمد احسان ٹاٹری کی دوسرے قیدی انعام اللہ اور امیر نواز سے تلخ کلامی ہوئی جس پر انہوں نے تیز دھار بلیڈ سے قیدی احسان کے چہرے کو شدید زخمی کر دیا۔ بے ہوش ہو جانے پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔ جیل انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی۔