• news

بلوچستان کے عوام کا وفاقی جماعتوں سے اعتماد ختم ہو چکا: اختر مینگل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا وفاقی جماعتوں سے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے رابطہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے ووٹنگ میں حصہ نہیں لینا۔ حکومتی جماعت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، نہ ہمیں امید تھی وہ رابطہ کریں گے۔ ہر جماعت جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو ہم سے زیادہ بلوچستان کی ہمدرد بنتی ہے۔ صدارتی امیدوار کی سپورٹ سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن