• news

اچکز ئی کے گھرچھاپہ انتقامی کا روائی لاہور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا، کسی مجسٹریٹ کے بغیر مارے گئے اس چھاپے میں چادر و چاردیواری کی پامالی کی گئی۔ عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پولیس نے پارٹی سربراہ کے ایک ذاتی محافظ کو گرفتار بھی کیا جس کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی اور اس کے ذمہ دار افراد کیخلاف حقائق بیان کرنے پر محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیوں سے پارٹی اور قیادت کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ دریں اثناءمحمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ کیخلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے لاہور‘ کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن