• news

پاکستان کیساتھ دیرینہ شراکت داری‘ پنجاب میں مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننا سنگ میل: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ بننے کو سنگ میل قرار دے دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پا کستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے۔ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کےساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکہ اور پاکستان کے مفادات کیلئے اہم سمجھتے ہیں۔ خواتین کو ملک کے سیاسی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثشیت رکھتا ہے۔ پاک امریکہ ویمن کونسل‘ سول سوسائٹی اور فیصلہ سازی کے دیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔ خواتین سے متعلق ایسے اہم فیصلوں سے ہمیشہ خوش ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن